Saturday, 20 April 2024, 09:19:22 am
پی ٹی ڈی سی مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ بنارہی ہے:منیجنگ ڈائریکٹر
November 13, 2022

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جامع منصوبہ بنا رہی ہے جس سے آمدن میں اضافہ ہو گا اور ملک میں مذہبی رواداری کو فروغ ملے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا آفتاب نے کہا کہ کارپوریشن ہم جوئی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ملکی سیاحت کی مارکیٹ پہلے ہی بہت مضبوط ہے، ہر سال ساٹھ لاکھ مقامی سیاح ملک کے مختلف مقامات پر واقع سیاحتی مقامات کا دورہ کرتے ہیں جس سے اربوں روپے کی آمدن ہوتی ہے۔