Saturday, 20 April 2024, 12:52:52 am
تائیوان کے قریب فوجی مشقوں کا مقصد امن و استحکام قائم کرنا ہے:چین
October 13, 2021

File Photo

چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے قریب فوجی مشقوں کا مقصد امن و استحکام قائم کرنا ہے اور یہ بالکل منصفانہ اقدام ہے۔

 چین کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان MA Xiaogung نے آج بیجنگ میں معمول کی نیوز بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کشیدگی کی وجہ تائیوان کی حکمران ڈیمو کریٹک پراگیسو پارٹی کا غیر ملکی فوج کے ساتھ محاذ آرائی اور اشتعال انگیزیاں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چینی مشقوں کا مقصد  ملکی خود مختار علاقائی سا لمیت اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا تحفظ ہے۔