Thursday, 18 April 2024, 06:14:29 pm
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا افغانستان میں تصادم سے بچنے کیلئے فوری اقدامات پر زور
October 13, 2021

File Photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے افغانستان میں تصادم سے بچنے کےلئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔

 انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ افغانستان کی معیشت تنزلی کا شکار ہے متعدد مقامات پر بینک بند ہورہے ہیں اور صحت عامہ جیسی ضروری خدمات معطل ہوگئی ہیں۔

 ادھر روس نے بھی افغانستان کے بارے میں اقوا م متحدہ کی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی ہے۔