Saturday, 20 April 2024, 06:17:24 am
وزیراعظم کی موسمیاتی تبدیلی اورجنگلی حیات کے بارے میں قومی پالیسیوں کی منظوری
October 13, 2021

وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی مسائل سے بہتر انداز میں نمٹنے کےلئے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں قومی پالیسی 2021 اور جنگلی حیات کے بارے میں قومی پالیسی 2021 کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

 وزیراعظم نے ایک تھنک ٹینک کے قیام کی بھی ہدایت کی تاکہ مختلف وزارتوں کی کوششوں کو مربوط بنایا جائے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے غیر روایتی حل تلاش کیا جائے۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ مارگلہ کی پہاڑیوں کے ایک خصوصی علاقے کو چیتوں کےلئے محفوظ علاقہ قرار دیا جائے  انہوں نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں جنگلی حیات سے متعلق اطلاعاتی مرکز کے قیام کی بھی منظوری دی۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دس ارب پودے لگانے کے بڑے پروگرام کے ذریعے بطور گرین چمپئن اپنی ساکھ قائم کی ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں یہ ہماری حکومت تھی جس نے ایک ارب پودے لگانے کا سونامی قدم اٹھایا اور اب ساری دنیا ہمارے نقش قدم پر چل رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کےلئے پاکستان کے حقیقت پسندانہ اور ٹھوس اقدامات کو تسلیم کررہی ہے۔