Friday, 19 April 2024, 05:16:00 am
نیویارک ٹائمز کی قانونی کارروائی کے بغیر ہزاروں افراد کو جیل میں ڈالنے کے بھارتی اقدام کی مذمت
October 13, 2021

ممتاز عالمی روزنامے نیویارک ٹائمز نے بھارت میں مناسب قانونی کارروائی کے بغیر ہزاروں لوگوں کو جیل میں ڈالنے پرمودی کے زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی مذمت کی ہے ۔

روزنامے نے ایک اداریے میں لکھا کہ انسداد دہشت گردی قوانین کے زریعے حراست میں لیے جانے والے لوگوں کو مقدمے کی سماعت سے پہلے ہی کئی سال کیلئے جیل بھیج دیاگیا روزنامے نے کہاکہ مودی حکومت نے لوگوں کو گرفتار کرنے اور حکومت مخالف افراد کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کوغیرمعمولی اختیارات دینے کی غرض سے قوانین استعمال کیئے ہیں۔روزنامے نے بھارتی حکومت کی طرف سے بار بار انٹرنیٹ سروسز کی معطلی اور آن لائن اعدادوشمار تک لوگوں کی رسائی کی بندش کا بھی ذکر کیا ہے جو لوگوں کی پرائیویسی کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے ۔