Saturday, 20 April 2024, 08:41:35 pm

مزید خبریں

 
بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو بے رحمی سے جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے
October 13, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو بے رحمی سے جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے۔

 آج کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری ایک تجزیاتی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلے بھارتی فوج کا معمول بن چکے ہیں اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو ظالمانہ طریقوں سے شہید کیا جارہا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کو مقتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے اور جنوری 1989 سے ستمبر 2021 تک پچانوے ہزار 875 کشمیری بھارت کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں، مودی کے زیرقیادت بھارت کی حکومت جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کرکے کشمیری عوام کو محکوم رکھنا چاہتی ہے۔