Tuesday, 16 April 2024, 07:10:27 pm
اسلام دیگرمذاہب کےمقابلہ میں اقلیتوں،خواتین کے حقوق پرزیادہ زوردیتا ہے،قادری
October 13, 2021

فائل فوٹو۔

مذہبی امور کے وزیرڈاکٹر پیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں اور خواتین کے حقوق پردنیا کے کسی بھی دوسرے مذہب کے مقابلے میں زیادہ زوردیتا ہے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام امن کا دین ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کا آئین اقلیتوں اورخواتین کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ رہتی ہیں اور کوئی بھی اقلیتوں کو ان کے حقوق سے محروم نہیں کرسکتا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ حکومت ملک میں مکمل مذہبی ہم آہنگی برقراررکھنے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی شخص کو معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ اسلام حصول تعلیم اور تجارت کیلئے خواتین کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرتا۔