Wednesday, 24 April 2024, 04:23:48 pm
عیدمیلادالنبیﷺ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی،وزیراعظم
October 13, 2021

 وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے منانے کے حوالے سے بدھ کے روز اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدمیلادالنبیؐ شایان شان طریقے سے منائی جائیگی اور یہ دن منانے کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب اسلام آباد میں ہو گی۔وزیراعظم کو عیدمیلادالنبیؐ منانے کے سلسلے میں انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئیاجلاس میں وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین، ڈاکٹر نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونین خصوصی شہباز گل اور عثمان ڈار کے علاوہ دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔