Saturday, 20 April 2024, 07:12:48 pm
شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کی 10 ویں برسی
June 13, 2022

معروف گلوکار اور شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کی 10 ویں برسی پیر کے روز منائی گئی۔

وہ اٹھارہ جولائی 1927ء میں بھارت میں پیدا ہوئے۔1957ء کے آغاز میں انہیں ریڈیو پاکستان پر ٹھمری کے گائیک کے طور پر گانے کا موقع ملا۔انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز، تمغۂ امتیاز، تمغۂ برائے حسن کارکردگی اور ہلالِ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔انہوں نے اپنے موسیقی کے سفر کے دوران تین سو سے زائد فلموں کے لئے نغمے گائے۔کراچی میں طویل علالت کے بعد 2012ء میں آج ہی کے دن ان کا انتقال ہو گیا تھا۔