Friday, 19 April 2024, 02:26:32 am
خیبرپختونخوا کا ایک ہزار332 ارب روپے کا بجٹ پیش
June 13, 2022

پیر کے روزپشاو رمیں صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا ایک ہزار تین سو 32ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایک ہزار ایک سو نوارب روپے بندوبستی اضلاع اور دوسو 22ارب روپے ضم شدہ اضلاع کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے چار سو اور اٹھارہ ارب روپے مختص کئے ہیں۔صوبائی وزیر نے سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الائونس میں 16فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ گریڈ سات سے گریڈ سولہ تک کے پولیس اہلکاروں کیلئے رسک الائونس میں پندرہ فیصد اور پولیس شہدا کے پیکج میں بھی اضافے کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 25ارب روپے صحت کارڈ پلس اور 10ارب روپے لوگوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے مختص کئے گئے ہیں جن میں او پی ڈیز پر مفت ادویات کی فراہمی بھی شامل ہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت نے بنیادی اور ثانوی تعلیم کیلئے ایک سو ستائیس ارب روپے اور اعلی تعلیم کے محکمے کیلئے چونتیس ارب روپے سے زائد مختص کئے ہیں۔