Monday, 02 December 2024, 06:28:32 pm
 
عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے پروازیں جاری
May 13, 2024

عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے لئے حج پروازیں جاری ہیں۔وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری اور مدینہ منورہ کے لئے پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر احمد ندیم خان نے ریڈیو پاکستان کے خصوصی نمائندے بلال احمد کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ عازمین حج کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لئے معیاری اور صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی تیاری میں احتیاط کی جارہی ہے۔مدینہ منورہ میں اپنا آٹھ روزہ قیام مکمل کرنے والے پاکستانی عازمین حج جمعہ سے مکہ مکرمہ کے لئے روانگی شروع کریں گے جو دنیا بھر سے پہنچنے والے اہل ایمان کی حتمی منزل ہے۔