Friday, 29 March 2024, 09:51:32 am
وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی سے روس کی معروف جامعات کے وفدکی ملاقات
November 12, 2022

سندھ کی حکومت نے کراچی ایجوکیشن سٹی میں غیر ملکی تعلیمی اداروں کے قیام کی غرض سے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے 500 ایکڑ اراضی مختص کی ہے۔

یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور نجی و سرکاری شراکت داری سید قاسم نوید قمر نے کراچی میں روس کی سات بڑی جامعات کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایجوکیشن سٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

دورے پر آئے ہوئے روسی وفد نے کنسورشیم میں اعلیٰ تعلیمی کیمپسز کے قیام اور کراچی ایجوکیشن سٹی کے غیر ملکی جامعات کے شعبے میں روسی کلچر سنٹر کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

وفد کے ارکان نے ایجوکیشن سٹی میں صوبائی انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈو سہولت فراہم کئے جانے کے اقدام کو سراہا۔