Thursday, 25 April 2024, 02:16:58 am
شام کی گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کی تعداد بڑھانے کی مذمت
October 12, 2021

فائل فوٹو

شام نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کی تعداد میں بڑھانے کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔سرکاری خبر رساں ادارےSana کی جانب سے جاری ایک بیان میں شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے منصوبے سے یہ دائمی حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی کہ گولان کا علاقہ عرب اور شام کی سرزمین تھی اوررہے گی۔وزارت نے کہا کہ شام کی فوج گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کے قبضے سے آزاد کرانے اور اسرائیل کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ اس سے قبل اسرائیل کے صدر نے گولان کی پہاڑیوں میں یہودیوں کی تعداد دوگنا کرنے اور دو نئی بستیاں قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔