Friday, 29 March 2024, 02:23:08 am
قومی ٹی ٹونٹی کپ میں خیبرپختونخوانے ناردرن کوبانوے رنز سے ہرادیا
October 12, 2021

قومی ٹی ٹونٹی کپ میں خیبرپختونخوانے ناردرن کوبانوے رنز سے ہرادیا۔خیبرپختونخوانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں چاروکٹوں کے نقصا ن پر دوسوسات رنزبنائے۔جواب میں ناردرن کی ٹیم اٹھارہ اعشاریہ چاراوورزمیں ایک سوپندرہ رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔ٹورنامنٹ میں آج سہ پہرتین بجے کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوااور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسراسیمی فائنل شام ساڑھے سات بجے سندھ اورسنٹرل پنجاب کے درمیان کھیلاجائے گا۔