Friday, 29 March 2024, 06:49:53 pm
وزیر صحت نے پیراسیٹا مول کی قلت کا تاثر مسترد کر دیا
September 12, 2022

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پیرا سیٹامال وافر مقدار میں مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔

انہوں نے پیر کی سہ پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس دوا کی قلت کا تاثر مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ پیراسیٹامال کی 50 مختلف اقسام دستیاب ہیں۔

وزیرصحت نے کہاکہ بعض سیاستدان یہ غلط تاثردے کر غیر یقینی صورت حال پیدا کررہے ہیں کہ پیراسیٹامال کی کچھ اقسام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ انھیں تباہ کن سیلاب کے پیش نظر لوگوں کی مدد پرتوجہ دینی چاہیے اورایسے بیانات دینے سے گریز کرناچاہیے جو عوام کی خدمت کی بجائے بلیک مارکیٹنگ میں مدد گار ثابت ہوں۔