Saturday, 20 April 2024, 02:47:09 am
صوبہ پنجاب اورخیبرپختونخواکے بجٹ کل پیش کئے جائیں گے
June 12, 2022

پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ کل لاہور میں صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے ترجمان نے لاہور میں صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اور مہنگائی پر قابو پانے پر توجہ دی جائیگی۔ خیبرپختونخوا کی حکومت بھی آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پشاور میں صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تیسرے پہر تین بجے شروع ہوگا۔