Friday, 19 April 2024, 05:39:09 pm
پاکستان اورتاجکستان افغانستان میں امن اوراستحکام چاہتے ہیں
June 12, 2022

تاجکستان کے سفیر ISMATULLO NASREDIN نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں تاکہ وہ علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے ہفتہ وار پروگرام Diplomatic Session میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے جس سے افغانستان میں صورتحال مستحکم ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کے لئے کوشش کرنی چاہئے تاکہ تمام رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے امن و خوشحالی پر مبنی محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔