Friday, 19 April 2024, 12:27:06 am
تجزیہ کاروں کا وزیراعظم کی جانب سے عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے اعلان کا خیر مقدم
April 12, 2022

معروف تجزیہ کار وجاہت مسعود نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ریڈیو پاکستان لاہور کے نمائندے سجاد پرویز کو ایک پروگرام"Lahore Insight" کے دوران ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت شدید معاشی بحران‘ بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار اور مغربی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرے گی۔