Wednesday, 17 April 2024, 01:17:13 am
معروف شاعرحبیب جالب کی برسی
March 12, 2023

انقلابی شاعر حبیب جالب کی 30ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔

وہ 24 مارچ 1928 کو بھارتی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ۔حبیب جالب نے اپنے سادہ لیکن پرکشش انداز سے لوگوں کے دل جیت لئے ۔

ان کا شمار پاکستان کے بااثرشاعروں میں ہوتا ہے جنہوں نے جمہوری نظریات کی حمایت کی اوراپنے اظہار کے ذریعے مارشل لاء اور آمرانہ حکومت کی مخالفت کی ۔

ان کی معروف کتابوں میں سرمقتل ' ذکربہتے خون کا 'گنبدبے دراور کلیات حبیب جالب شامل ہیں۔

حبیب جالب 1993میں آج ہی کے دن لاہور میں انتقال کرگئے۔