منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کوہیپاٹائٹس سے پاک کرنے کا پروگرام سٹرسٹھ ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اس پروگرام کیلئے اکاون فیصد جبکہ صوبے انچاس فیصد فنڈز فراہم کریںگے۔
منصوبہ بندی وترقی کے وزیر نے کہا کہ یہ پروگرام آئندہ تین سے چار سال میں ملک کو ہیپاٹائٹس سی سے پاک کرنے کی ہماری کوشش ہے۔
اس سلسلے میں مصر کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام قابل عمل ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو ہیپاٹائٹس سی سے پاک کرنا ایک مقدس مشن ہے اور یہ لوگوں کو غربت سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔