Sunday, 19 January 2025, 11:06:37 am
 
نائب وزیراعظم کاجنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پرزور
January 11, 2025

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقتصادی بحالی، موسمیاتی تبدیلی اور تکنیکی خلل سمیت موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر زور

دیا ہے۔ سا ئوتھ ایشین فیڈریشن آف اکائونٹنٹس کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہا ہے جو سرمایہ کاری کی حمایت کرتا ہے، برآمدات

کو فروغ دیتا ہے اور اپنے انسانی سرمائے کی صلاحیت کو بروئے کار لاتا ہے۔

علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے ٹیکس پالیسی، پبلک

فنانشل مینجمنٹ اور ریگولیٹری فریم ورک میں اصلاحات متعارف کر ارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے لاجسٹکس اور سرحدی انتظام میں اصلاحات اور ترجیحی معاہدے وقت کی ضرورت ہیں۔

قابل تجدید توانائی کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی میں تجربات اور نئی ایجادات کے علاقائی اشتراک سے جنوبی ایشیاء کو مجموعی طور پر فوسل

ایندھن پر انحصار کم کرنے ' ایک سرسبز ماحول اور پائیدار مستقبل کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکاؤنٹس کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ اجلاس ڈیجیٹل معیشت کے حصول میں درپیش مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔