رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم ال عیسیٰ نے کہا ہے کہ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران بین الاقوامی شراکت داری معاہدے پر دستخط کے تحت خواتین کیلئے مختلف تعلیمی وظائف متعارف کرائے جائیں گے۔
انہوں نے آج(ہفتہ) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد خواتین کی تعلیم کے حوالے سے حقیقی اسلامی تعلیمات پیش کرنا ہے۔