Wednesday, 22 January 2025, 04:35:09 pm
 
فیس لیس کسٹمز اسسمینٹ سسٹم اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا، وزیراعظم
January 11, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ فیس لیس کسٹمز اسسمینٹ سسٹم ملک کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے یہ بات آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں کراچی زون میں کسٹمز کے چیف کلیکٹر جمیل ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا یہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس نئے نظام کی تیاری اور نفاذ میں مثالی خدمات پر کراچی زون کسٹمز کے چیف کلیکٹر اور ان کی ٹیم کو سراہا۔

وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمینٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ پر کام کرنے والی ٹیم کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسٹمز اسسمینٹ سسٹم کی بدولت کسٹمز آپریشن میں شفافیت، استعداد کار اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہون نے فیس لیس کسٹمز سسٹم کو نقائص سے پاک اور عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی خصوصا مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا۔