Saturday, 20 April 2024, 12:06:38 am
پاکستان اوریمن کے درمیان بھرپور برادرانہ تعلقات قائم ہیں:یمنی سفیر
October 10, 2021

پاکستان اوریمن کے درمیان بھرپور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جومشترکہ مذہب، ثقافت اوراقدارپرمبنی ہیں۔یہ بات پاکستان میں یمن کے سفیر Motahr Alashabiنے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کودیئے گئے ایک خصوصی انٹرویومیں کہی۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کاحوالہ دیتے ہوئے Motahr Alashabi نے کہاکہ مستقبل میں پاکستان اوریمن کے درمیان تجارتی کے حجم میں اضافہ ہوگا۔یمن میں گزشتہ سات سال سے جاری خانہ جنگی کے بارے میں سفیرنے کہاکہ جنگجوگروپوں کے درمیان اقتدارکے حصول کی کشمکش کی قیمت عوام کو اداکرناپڑرہی ہے۔حوثی باغیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شدت پسندگروہ یمن کی منتخب حکومت کے خلاف جنگ میں ملوث ہے۔سعودی عرب کے کردارکوسراہتے ہوئے یمن کے سفیرنے کہاکہ سعودی حکومت یمن کے عوام کے لئے خوراک اور دیگرضروری اشیاء فراہم کررہی ہے لیکن باغیوں کی طرف سے رکاوٹوں کے باعث زیادہ تر امدادی سامان متاثرہ آبادی تک پہنچ نہیں پاتا۔انہوں نے کہاکہ یمن کی حکومت اس بات پریقین رکھتی ہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری یمن اورخطے میں امن کی بحالی کے لئے اپنا کرداراداکرے گی۔