Thursday, 28 March 2024, 03:33:50 pm
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کادوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
October 10, 2021

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ اتقاق رائے صدرڈاکٹرعارف علوی اورمتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمدبن راشدالمکتوم کے درمیان دوبئی ایکسپو2020ء کے لیڈرزپویلین میں ملاقات میں طے پایا ۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ قریبی برادرانہ تعلقات کومزیدفروغ دینے کاعزم ظاہر کیاہے۔صدر اورمتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امورپر بھی تبادلہ خیال کیا اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹرعلوی نے کہاکہ ایکسپو 2020ء کاانعقاد نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے خطے کے لئے ایک نمایاں کامیابی ہے۔صدر نے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم کوبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔