Friday, 17 January 2025, 12:11:01 am
 
ایکنک نے فلڈ رسپانس ایمرجنسی ہائوسنگ پراجیکٹ فیز ون کی منظوری دیدی
July 10, 2024

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے فلڈ رسپانس ایمرجنسی ہائوسنگ پراجیکٹ فیز ون کی منظوری دیدی ہے۔

یہ منظوری نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایکنک کے اجلاس میں دی گئی۔

پاکستان ریلویز کے موجودہ مین لائن ون منصوبے کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ کراچی سے ملتان تک نو سو انتیس کلومیٹر کے منصوبے کے پہلے مرحلے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

ایکنک نے پاکستان افغانستان سرحد BADINI پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر اور ضلع سیف اللہ میں MURGHA فقیر زئی سےKHAN DAGAR MIAN BADINI

تک چالیس کلومیٹر طویل سڑک کے اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی۔