پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد دلاتی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام کےلئے ریکارڈ شدہ ایک خصوصی پیغام میں گورنر نے کہا کہ یہ دن دیگر لوگوں خصوصاً نادار اور ضرورت مندوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان دیگر لوگوں کی مدد کرنی چاہیے جن کے پاس معقول وسائل نہیں ہیں۔