File Photo
پاکستان نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے عوام کو بہتر طرز زندگی مہیا کیاجائے ۔پاکستانی نمائندے سینٹر محسن عزیز نے نیویارک میں سالانہ UNGA IPU پارلیمانی سماعت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قواعدوضوابط کے بغیر یہ نئی ٹیکنالوجیز مہلک ثابت ہوگی۔انہوں نے ان ٹیکنالوجیز میں موجود منفی خطرات سے نمٹنے کیلئے معاہدوں اور ضابطوں کی ضرورت پر زوردیا ۔سینٹر محسن عزیز نے امن وسلامتی کویقینی بنانے کیلئے معلومات ، اطلاعات اورٹیکنالوجی اورسائبر سپیس کے بطور ہتھیار استعمال کی روک تھام کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔