صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ۔
آج اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔
صدر اور وزیراعظم نے کہاکہ ساری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔