وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کو معاشی ترقی کو آگے بڑھانے، ترقی کے لئے وسائل کو متحرک کرنے اور پاکستان کاقرضوں پر مستقل انحصار ختم کرنے کے لئے اہم ضرورت قرار دیا ہے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میںVEON گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
وفاقی وزیر نے شفافیت بڑھانے اور خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس اصلاحات کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا جس میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے محصولات میں اضافے اور وسائل کو متحرک کرنے کیلئے ایف بی آر کی کوششوں کے ذریعے ہراساں کرنے کی بجائے اعداد و شمار کے تجزئیے کے استعمال کو حقائق پر مبنی مباحثے کیلئے ضروری قرار دیا۔
محمد اورنگزیب نے حکومت کے نجکاری پروگرام کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور دوطرفہ شراکت داروں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی حقیقی خواہش پائی جاتی ہے۔