Saturday, 20 April 2024, 02:47:10 am
پارلیمنٹ کے ایجنڈے کی تمام کارروائی ٹیبلٹس پر دکھائی جائے گی،امین الحق
October 09, 2021

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو ڈیجیٹل کیا جارہا ہے اور ایجنڈے کی تمام تر کارروائی ٹیبلٹس پردکھائی جائے گی۔وہ ہفتہ کے رو کراچی میں جامعہ کراچی اور نجی فرم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا مقصد اینی میشن سے متعلق سنٹر فار ایکسی لینس کا قیام ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مرکز جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات کے طالب علموں کے لئے معاون ثابت ہوگا اور اسے چھ سے آٹھ ماہ کے دوران مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔