Friday, 29 March 2024, 03:05:36 pm
پاکستان اور چین کا جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم
September 09, 2022

پاکستان اور چین نے جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں اور ہتھیار سازی کی صنعت میں تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل احمد بابر سدھو کے درمیان آج(جمعہ) اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔فضائیہ کے سربراہ نے فضائ، خلاء اور سائبر جنگ کے دوران آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا۔مہمان شخصیت نے پاک فضائیہ کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خصوصاً سالہاسال سے مقامی سطح پر اس کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کی۔