Thursday, 25 April 2024, 06:37:32 pm
روس نے امریکہ کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے معائنہ کا نیوسٹارٹ معاہدہ معطل کردیا
August 09, 2022

روس نے دو ہزار دس کے نیو سٹارٹ معاہدے کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت امریکہ اور روس کے معائنہ کاروں کو ایک دوسرے کے ایٹمی ہتھیاروں کے معائنے کی اجازت حاصل ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کے بعد ایٹمی ہتھیار نیو سٹارٹ معاہدے کے تحت معائنے کی پابندی سے عارضی طور پر مستثنیٰ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ روس کو یہ اقدام امریکہ کے اس موجودہ رویے کے باعث اٹھانا پڑا جو معاہدے کے مندرجات کے منافی ہے۔