Friday, 07 October 2022, 03:02:03 pm
پاک فوج میں تقرر،تبادلے:لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرکورکمانڈرپشاور،فیض حمیدکورکمانڈربہاولپورتعینات
August 09, 2022

پاک فوج نے اپنے بعض اعلی کمانڈروں کے تقرر و تبادلے کئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو پاک فوج کا ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔