Friday, 19 April 2024, 09:42:45 am
ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا
August 09, 2022

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔

تاہم سندھ، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب ، جنوبی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران زیریں سندھ میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسلام آباداور لاہور 27ڈگری سینٹی گریڈکراچی 30پشاور 25کوئٹہ 24گلگت 23مری 18اور مظفر آباد 24ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، Leh اننت ناگ ، بارہ مولہ، جموں ، پلوامہ اور شوپیاں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے، ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ 16ڈگری سینٹی گریڈ، LEH 13 ، پلوامہ17 اور شوپیاں15 ڈگری سینٹی گریڈ۔