Thursday, 18 April 2024, 06:43:29 pm
غزہ کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس
August 09, 2022

غزہ میں کشید گی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں فلسطینی اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان تین روزہ شدید لڑائی کے بعد عارضی جنگ بندی کے باوجود عالمی ادارے کے متعدد ارکان نے تشویش کا اظہار کیا۔

نیو یارک میں ہونے والے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے مشرق وسطی کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندےTor Wennesland نے آگاہ کیاکہ اگر لڑائی دوبارہ چھڑی تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا موجودہ جنگ بندی عارضی نوعیت کی ہے۔روس کے سفیرVasily Nebenzia نے کہا کہ سلامتی کونسل کو کشیدگی کے اس طرح کے واقعات پر انتہائی تشویش ہے جن سے ایک مکمل لڑائی چھڑ سکتی ہے اور غزہ کی صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے۔