Wednesday, 24 April 2024, 10:50:11 am

مزید خبریں

 
فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو موجودہ دور کے کربلا میں تبدیل کر دیا ہے، رپورٹ
August 09, 2022

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو موجودہ دورکے کربلا میں تبدیل کر دیا ہے۔

رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو محرم کے جلوس نکالنے اور حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکنے کے لئے مودی حکومت کی طرف سے عائد کردہ سخت پابندیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی وقت کا یزید ہے اور بھارت کشمیریوں کے لیے جدید یزیدی حکومت کے مترادف ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری بھارت کے شکنجے سے نجات کے لئے واقعہ کربلا سے تحریک حاصل کرتے رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی جبرواستبداد کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد واقعہ کربلا کا تسلسل ہے اور کشمیریوں کے لئے کربلا کا پیغام یہی ہے کہ وہ وحشیانہ بھارتی مظالم کے خلاف ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔اُدھرقابض حکام نے لوگوں کو عاشورہ محرم کے جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے آج سرینگر کے مختلف علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دیںجس کی وجہ یہ خوف ہے کہ کہیں یہ جلوس بڑے بھارت مخالف مظاہروں میں تبدیل نہ ہو جائیں۔لوگوں کی نقل و حرکت محدود کرنے اور دس محرم کے مشترکہ جلوس نکالنے کے لئے انہیں روایتی راستوں پر جمع ہونے سے روکنے کے لئے لال چوک، عالمگیری بازار، زدی بل، لال بازار، شہید گنج، HAWAL آبی گزر اور سرینگر کے دیگر علاقوں میں پابندیاں سخت کر دی گئیں۔تحریک وحدت اسلامی اور پیروان ولایت سمیت حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں محرم کے جلوسوں پر پابندی اور عزاداروں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی۔