کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانہیں سکتے اور وہ اپنی جدوجہد منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے جاری بیان میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جائیدادوں کے ہتھیانے اور کشمیری ملازمین کو سرکاری ملازمتوں سے برطرف کرنے سمیت بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی سختی سے مذمت کی ۔