Thursday, 25 April 2024, 09:56:17 pm
صوبے میں ہرقیمت پر میرٹ اور شفافیت کی بالادستی کو یقینی بنایا جائیگا، محمود خان
June 09, 2022

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں ہرقیمت پر میرٹ اور شفافیت کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔

آج(جمعرات) پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وکلاء برادری کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔وزیراعلیٰ نے جاری چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکجہتی پر زور دیا۔