Thursday, 28 March 2024, 02:00:32 pm
دتہ خیل،سکیورٹی فورسز کی خفیہ معلومات پر کارروائی،9دہشت گرد مارے گئے
March 09, 2023

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران نو دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔