Wednesday, 22 January 2025, 04:58:40 pm
 
گورنر سٹیٹ بینک کا قومی معیشت کے فروغ کیلئے برآمدات پر مبنی معیشت کے فروغ پر زور
January 09, 2025

File Photo

گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے قومی معیشت کے فروغ کیلئے برآمدات پر مبنی معیشت کے فروغ پر زور دیا ہے۔

آج (جمعرات) کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروبار کے فروغ کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو بینک سے قرضوں کے ذریعے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شرح سود میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور یہ بائیس فیصد سے کم ہو کر تیرہ فیصد رہ گئی ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ موجودہ سال کے دوران پینتیس ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی توقع ہے۔