Monday, 09 September 2024, 04:58:35 pm
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیرکی جیلوں میں قید رہنماؤں و کارکنوں کی حالت زارپر اظہارِ تشویش
August 08, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیرکی مختلف جیلوں میں قید حریت رہنمائوں ،کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں من گھڑت الزامات کی بنیاد پر حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی طویل نظربندی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ زیرِ حراست افراد کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور عدالت کے سامنے پیش کئے بغیر ان پر جھوٹے مقدمے درج کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے کشمیریوں کو حراساں کرنے کے لئے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کے استعمال پر مودی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔