Wednesday, 24 April 2024, 10:11:18 pm

مزید خبریں

 
شاہ محمود قریشی کی مقبوضہ کشمیر میں ماتمی جلوسوں پر پابندی کی مذمت
August 08, 2022

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں اور مجالس پر پابندی عائد کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بالادستی پر مبنی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے دفتر خارجہ سے پاکستان میں بھارتی سفیر سے احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجالس اور ماتمی جلوس پوری دنیا میں منعقد کئے جا رہے ہیں لیکن صرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عوام کو ان کے مذہبی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔