Saturday, 20 April 2024, 11:51:49 am
متحدہ عرب امارات پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا،وزیراعظم
August 08, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملک اپنی کثیرالجہتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔شیخ محمد بن زید النہیان کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ادھروزیراعظم شہباز شریف نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔قطر میں دو لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو قطر اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔