Thursday, 28 March 2024, 11:13:48 pm
ممتازمیرین ایکسپرٹس کاماحول، پاکستان کی ترقی اور آئندہ نسلوں کیلئے تحفظ پر زور
June 08, 2022

ممتازمیرین ایکسپرٹس نے ماحول، پاکستان کی ترقی اور آئندہ نسلوں کیلئے تحفظ پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ کموڈور بلال عبدالناصر اور ریٹائرڈ کموڈور بابر بلال نے سمندروں کے عالمی دن کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کموڈور (ریٹائرڈ)بلال عبدالناصر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ کموڈور(ریٹائرڈ)بابر بلال حیدر انڈین اوشین اسٹڈی سنٹر میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔کموڈور(ریٹائرڈ) بلال عبدالناصر نے کہا کہ عالمی یوم سمندر کا خیال پہلی بار 8 جون 1992 کو ریو ڈی جنیرو میں گلوبل فورم میں سامنے آیا تھا۔ تاہم، 8 جون، 2008 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسے باضابطہ طور پر عالمی یوم سمندر کے طور پر تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے چودہ نمبر کا تعلق گہرے سمندر کی زندگی سے ہے اور اقوام متحدہ نے 2020 سے 2030 کو سمندروں کی دہائی قرار دیا ہے۔