Friday, 19 April 2024, 02:24:07 pm
حکومت ملک میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزیراطلاعات
June 08, 2022

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

آج(بدھ) اسلام آباد میں پی ٹی وی کے فلم لوگو کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صنعت کی بحالی میں حائل مشکلات کے حل کے لئے تمام فریقوں کو ایک پلیٹ فارم مہیاکرنا چاہتی ہے۔وزیر اطلاعات نے Pak Flex منصوبے کا افتتاح بھی کیا جس کے ذریعے ناظرین خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے پی ٹی وی کا تمام مواد آن لائن رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہPak Flex پر پی ٹی وی کا مواد آن لائن رکھا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ فلمی شعبے میں طویل مدتی اصلاحات ضروری ہیں اور پہلا قدم مواد کو فوری طور پر فروغ دینا ہونا چاہیے۔پی ٹی وی کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ادار ے نے مضبوط بنیادوں، سا لمیت اور قابلیت سے آج تک اپنی ساکھ برقراررکھی۔انہوں نے کہا پی ٹی وی پر بچوں کے پروگراموں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات پروڈیوسروں، ڈ ائریکٹروں اور تقسیم کارکمپنیوں کی سہولت کیلئے فلم ڈائریکٹوریٹ بنایا جارہا ہے۔اس سے قبل مریم اورنگزیب نے بٹن دبا کر پی ٹی وی فلم کا افتتاح کیا۔