آج کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں چودہ سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ایک لاکھ سولہ ہزار باون پوائنٹس پر بند ہوا تھا اورآج کاروبار کے دوران ایک لاکھ سترہ ہزار پانچ سو تیرہ پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔