Monday, 09 December 2024, 08:51:47 pm
 
کھلاڑیوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
November 07, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایتھلیٹس کو بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے اپنے تہنیتی پیغام میں دوحہ میں منعقدہ انٹر نیشنلBilliards اینڈورلڈ سنوکر فیڈریشن چمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کو مبارکبا دی دی۔

 

انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے تیسری مرتبہ بین الاقوامی چمپئن شپ جیت کر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر محمد آصف کے اہل خانہ اور کوچ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔