Friday, 29 March 2024, 10:04:11 am
پنجاب اورسندھ کے گورنرزکاباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال
November 07, 2022

گورنرپنجاب بلیغ الرحمن نے آج کراچی میں سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور صوبوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ سے متعدد چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد اور اتفاق رائے پر زوردیا۔ انہوں نے کہا ملک کی ترقی کے لئے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون ناگزیر ہے۔ گورنر پنجاب نے مختلف معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے گورنر سندھ کی کوششوں کوسراہا۔