Thursday, 25 April 2024, 02:52:38 pm
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی تھائی لینڈ میں کنڈرگارٹن پر حملے کی مذمت، 35 افراد ہلاک ہوئے
October 07, 2022

File Photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تھائی لینڈ بچوں کے ایک سکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں چوبیس بچوں سمیت 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں سے انہیں گہرا دکھ اور صدمہ ہوا۔ایک بیان میں یونیسف نے کہا کہ کم عمر بچوں کی نشوونما کے مراکز سکول اور تمام تعلیمی مقامات کو محفوظ ہونا چاہئے۔